اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے نام اپنے ایک خط میں ان کو گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی رسائی کی مبارک باد پیش کی ہے۔ بان کی مو نے اس خط میں لکھا ہے کہ وہ اس تاریخی معاہدے پر عملدرآمد اور ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ بان کی مون نے اس خط میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کی انتھک کوششوں کو سراہا ہے اور اس ایٹمی معاہدے کو ایران کے ساتھ عالمی برادری کے تعلقات میں ایک اہم موڑ قرار دیا ہے۔ یہ خط اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل جان الیاسون نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے غلام علی خوشرو کو دیا۔ بان کی مون نے اپنے اس خط میں مزید لکھا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ایٹمی معاہدے تک رسائی علاقے اور علاقے سے باہر کی بہت سے سیکورٹی مشکلات کے حل کے مقصد سے باہمی تعاون اور مفاہمت پر منتج ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲