اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں عیدالفطر ہفتے کے دن مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ سارے ایران میں عید الفطر کی نماز پڑھی جا رہی ہے- تہران میں عید الفطر کی نماز رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی اقتداء میں ادا کی جا رہی ہے۔ ایران میں عیدالفطر کے مناسبت سے دو دن عام تعطیل کی گئی ہے اور لوگ رمضان المبارک کے پورے مہینے میں اللہ تعالی کی عبادت اور روزے رکھنے کے بعد عید کے دن خاندان کے بڑے افراد سے عید ملتے ہیں، مٹھائیاں تقسیم کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ ایران میں ہفتے کے دن عید ہو گی- واضح رہے کہ پاکستان، ہندوستان ،بنگلہ دیش، عمان اور بہت سے دوسرے ممالک میں بھی ہفتے کے دن عید منائی جا رہی ہے جبکہ شام، سعودی عرب، مصر،کویت، ترکی، انڈونیشیا، قطر اور ملائیشیا میں جمعے کے دن عید منائی گئی۔
.......
/169