17 جولائی 2015 - 18:34
شیعہ اور سنی علماء کو مشترکہ اجلاس تشکیل دینا چاہیے: شیخ الازہر

شیخ الازھر نے کہا ہے کہ شیعہ اور اھل سنت علماء کو چاہئے کہ اپنا مشترکہ اجلاس تشکیل دیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیخ الازھر نے کہا ہے کہ شیعہ اور اھل سنت علماء کو چاہئے کہ اپنا مشترکہ اجلاس تشکیل دیں۔

شیخ الازھر احمد الطیب نے کہا ہے کہ اس درخواست کا مقصد یہ ہے کہ امت مسلمہ میں خونریزی کا خاتمہ ہو اور اسے دشمنوں کی سازشوں اور منصوبوں سے نجات ملے کیونکہ ناپاک سازشوں کے تحت امت مسلمہ کا خون نہیت بے دردی سے بہایا جا رہا ہے۔ شیخ احمد الطیب نے عالم اسلام کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جامعۃ الازہر میں شیعہ اور سنی علماء کو چاہئے کہ مل کر بیٹھیں تاکہ شیعہ اور سنی مسلمانوں کو قتل کرنے کی حرمت کا فتوی دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مومن کا خون نہایت محترم ہے مگر مومنین کو اسلامی مقدسات کی توہین کرتے ہوئے بغض و نفرت کی وجہ سے مارا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے الازھر کی یہ کوشش ہے کہ وہ مسلمانوں کو اس خطرے سے آگاہ کرے کہ جس نے انہیں نشانہ بنا رکھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲