اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان میں اقوام متحدہ کی خصوصی کوآرڈی نیٹر سیگریڈ کاگ نے بیروت میں لبنان کے وزیر اعظم تمّام سلام سے ملاقات کے بعد کہا کہ لبنانی اپنے ملک کے صدر کو جلد از جلد منتخب کر کے لبنان کے سیاسی استحکام میں مدد دے سکتے ہیں۔ سیگریڈ کاگ نے مزید کہا کہ عالمی برادری لبنان میں امن اور استحکام کے تحفظ کی پابند ہے- انہوں نے مزید کہا کہ لبنانیوں کو اپنے قومی مفادات کے بارے میں سوچنا چاہئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس پچیس مئ کو میشل سلیمان کے صدارت کی مدت ختم ہو گئی تھی جس کے بعد سے لبنان میں سیاسی بحران پایا جاتا ہے- اس ملک کے سیاستدانوں کے درمیان اختلافات کی وجہ سے صدر کے عہدے کے لیے ابھی تک کسی ایک امیدوار پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے- یورپ کا حمایت یافتہ چودہ مارچ اتحاد مختلف بہانوں کے ساتھ ہمیشہ لبنان کے نئے صدر کے انتخاب کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتا رہتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲