اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مسجد اقصی اور بیت المقدس کے امور کی کوریج کرنے والے ادارے کیوپریس نے اپنے کیمروں میں مسجد اقصی کی بنیادوں تلے تیار کیے گئے یہودی ہالوں کی تصاویر محفوظ کی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ہال مسجد اقصی کی مغربی دیوار کے نیچے ہیں، انہیں یہودی آباد کاروں کی سیرو تفریح کے علاوہ مختلف تقریبات اور اجلاسوں کی کارروائیوں کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
کیوپریس کے مطابق زیرزمین کھدائی کے بعد تیار کیے گئے ہالوں کی سطح پر حمام العین، باب المطہرہ، تاریخی ستون، تاریخی پتھر اور اموی، ممالیک اور عثمانی دور کی عمارتوں کے کھنڈرات ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار کے نیچے تیار کردہ ہال کو "دیوار گریہ ارتھ فنڈ" کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں ایک بڑا کانفرنس ہال ہے جس سے متصل کئی کمرے جدید سہولیات سے آراستہ ہیں۔ان میں کرسیاں، میز، روشنی کے لیمپ رکھے گئے ہیں۔
اندر سے قیمتی لکڑی سے آرائشی کام کیا گیا ہے۔ مرکزی ہال کے اندر بہترین ساﺅنڈ سسٹم بھی نصب ہے جس میں یہودی آباد کار مختلف نوعیت کی ثقافی تقریب منعقد کرتے ہیں۔اندرونی ہال اور کمرے تین گیلریوں سے متصل ہیں، جن میں بجلی کے فانوس بھی موجود ہیں۔ ان گیلریوں کے درمیان ستون ہیں جن کے آس پاس ہال کا رقبہ 400 مربع میٹر تک پھیلا ہوا ہے۔







































۔۔۔۔۔
/169