اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا لہذا عید فطر ہفتے کے روز ہو گی۔
رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں رویت ہلال کمیٹیاں معین کی گئی تھی جنہوں نے جعمرات کو مصنوعی آلات کے ذریعے چاند دیکھنے کی کوشش کی تاہم چاند نظر نہ آنے کے بعد اعلان کیا گیا کہ کل بروز جمعہ کو ماہ مبارک کی تیسویں تاریخ ہو گی اور عید فطر ہفتے کے روز منائی جائے گی۔
تہران کی مرکزی نماز عید، ہفتے کے روز صبح ۸ بجے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی امامت میں منعقد کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲