16 جولائی 2015 - 12:34
امریکی کانگریس پر اسرائیل کا قبضہ/ تاریخ میں ایران نے کسی ملک پر جارحیت نہیں کی

ڈیوڈکرسٹی نے مزید کہاکہ ایران ایک ایسا واحد ملک ہے جسکے پاس کوئی بھی ایٹمی ہتھیارموجود نہیں ہے اورنہ تاریخ میں ایران کی طرف سے کسی ملک پر جارحیت یا جنگ مسلط کرنے کے شواہد ملتے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے ایک صحافی ’’ڈیوڈکرسی ‘‘نے پریس ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ  اسرائیلی لابی کی طرف سے ایران جوہری معاہدے کو مسترد کرنے پر کانگریس کو مجبور کرنے کی ناکام کوشش سے یہ بات واضح ہوتی ہےکہ امریکی قوانین اور خارجہ پالیسی پر اسرائیلی لابی  پوری طرح مسلط ہوچکی ہے ۔

انہوں نے 300 ملین امریکی عوام پر ہزاروں میل دور چھ لاکھ افراد پر مشتمل ملک اسرائیل کی طرف سے قوانین اور خارجہ پالیسی مرتب کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسے اس بات کا پتہ ملتا ہےکہ امریکہ میں کسی کو صیہونی لابی کے مشورے کے بغیر نظام حکومت چلانے کا حق نہیں ہے ۔
موصوف صحافی کا یہ تبصرہ اس وقت منظر عام پر آیا ہے جب اسرائیلی لابی نے ایرانی جوہری معاہدے میں تصنیبا ت کا معائنہ نہ کرنے اور فوری طور پر پابندیاں اٹھانے کو ایک تاریخی غلطی قرار دیا ۔
موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ امریکہ اور اسرائیل جوکہ ایٹمی ہتھیاروں کا گڑھ ہے کو ایران کے خلاف پُر امن جوہری توانائی سے استفادہ حاصل کرنے میں روڑے اٹکانا سراسر نادانی ہے۔
انہوں نے کہا ہےکہ اگر ہم امریکہ کی بات کریں تو اس نے جوہری ہتھیاروں کو صرف اورصرف عام رعایا کے خلاف ہی استعمال کیاہے جسکی وجہ سے ہزاروں لاکھوں بے گناہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ جو مستقل طور پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دیتے آرہے ہیں نے کبھی بھی اسلحے کو کنٹرول کرنے کے کسی بھی لفظی معاہدے پر دستخط نہیں کئے ہیں ۔
ڈیوڈکرسٹی نے مزید کہاکہ ایران ایک ایسا واحد ملک ہے جسکے پاس کوئی بھی ایٹمی ہتھیارموجود نہیں ہے اورنہ تاریخ میں ایران کی طرف سے کسی ملک پر جارحیت  یا جنگ مسلط کرنے کے شواہد ملتے ہیں اور جو باربار دنیا کو اس حقیقت سے آگاہ کرتا آرہا ہے اسکے ملک کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کیلئے ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲