16 جولائی 2015 - 12:06
یمنی فورسز نے سعودی عرب کے عدن پر زمینی حملے کو ناکام بنا دیا

یمنی فورسز اور انقلابی گروپوں نے عدن پر سعودی عرب اور امارات کے زمینی اور دریائی حملے کو ناکام بنا دیا ہے اس کارروائي میں سعودی عرب اور امارات کے حامی 175 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عرب ذرائع کے مطابق یمنی فورسز اور انقلابی گروپوں نے عدن پر سعودی عرب اور امارات کے زمینی اور دریائی حملے کو ناکام بنا دیا ہے اس کارروائي میں سعودی عرب اور امارات کے حامی 175 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں امارات کے دو افسر بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب نے دہشت گردوں کی اس کارروائی کو کامیاب بنانے کے لئے عدن پر 150 بار ہوائی حملے بھی کئے اور یمنی فورسز اور اسلامی گرپوں کی پیشقدمی کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن یمنی فورسز نے سعودی عرب کے حامی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے عدن پر ان کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔ اسلامی تنظیم انصار اللہ نے خور مکسر علاقہ میں کامیاب کارروائی کرکے 175 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے اور خورمکسر، البساتین اور جزیرہ العمال کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے علاوہ عدن ایئر پورٹ کو بھی دہشت گردوں کے قبضہ سے آزاد کرا لیا ہے۔

ادھر یمنی فورسز اور قبائل نے العسیر، جیزان اور الفیصلی علاقوں میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲