اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر شائع شدہ ایک بیان میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتے کے حصول سے، داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے مقابلے میں ایک عالمی اتحاد کے تشکیل کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ سرگئی انھوں نے اس بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری سمجھوتے کے مثبت اثرات، علاقے کے بہت سے بحرانوں کو حل کئے جانے پر بھی مرتب ہوں گے۔ لاوروف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس معاہدے سے ایران اور روس کے درمیان دفاعی ٹیکنالوجی میں تعاون کا موقع بھی فراہم ہوگا۔
.......
/169