15 جولائی 2015 - 20:01
ایران کے ایٹمی مذاکرات میں کامیابی مغرب کی تاریخی شکست: نیتن یاہو

صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری سمجھوتہ ایک تاریخی غلطی اور برا سمجھوتہ ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسرائیلی پورٹل "یروشلم پوسٹ" نے خبر دی ہے کہ صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری سمجھوتہ ایک تاریخی غلطی اور برا سمجھوتہ  ہے ۔

نیتن یاہو نے کہا : ایسے وقت میں ایک سمجھوتے کو روکنا نا ممکن ہو جاتا ہے کہ جب مذاکرات میں شرکت کرنے والے ان لوگوں کو زیاہ امتیازات دینا چاہتے ہوں کہ ملاقاتوں کے دوران بھی جن کی زبانوں پر مرگ بر امریکہ کا نعرہ رہا ہو ۔

اجتماعی چینل ٹویٹر کے اپنے اجتماعی صفحے پر صہیونی حکومت کے وزر اعظم نے لکھا ہے : عالمی طاقتوں نے ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے نا قابل تصور امتیازات دیے ہیں ۔

اس نے مزید کہا : مذاکرات میں شرکت کرنے والوں نے اسرائیل کو نابود کرنے کے سلسلے میں ایران کی بالکل بھی مذمت نہیں کی ہے ۔

صہیونی حکومت کے معاون وزیر خارجہ زیپی ھوٹوولی نے اپنے ذاتی صفحے ٹویٹر کے اجتماعی چینل پر مغربی ملکوں پر ایران کے مطالبات کے سامنے جھنے کا الزام لگا یا ہے ۔

اس نے لکھا ہے : یہ سمجھوتہ ایران کے مقابلے میں مغرب کی تاریخی شکست ہے ۔

صہیونی حکومت کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا : اسرائیل ہر ممکن ذریعہ استعمال کرے گا تا کہ اس سمجھوتے کی تائیید نہ ہو سکے ۔

میری رگو ، صہیونی حکومت کے سابق فوجی اور وزیر ثقافت نے دعوی کیا : جوہری سمجھوتہ دنیا کی آزادی اور بشریت کے لیے برا ہے ،

اس نے صہیونی حکومت کے اتحادیوں سے مطالبہ کیا کہ ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان سمجھوتے کو انجام تک پہنچنے سے روکنے کے لیے متحد ہو جائیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲