اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کویت کے امیر 'شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح' نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی 'امام خامنہ ای' اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر 'حسن روحانی' کو عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے میں کامیابی پر الگ الگ پیغامات میں مبارک باد پیش کی.
كويت كے امير نے اميد ظاہر كي كہ معاہدے كے نتيجے ميں خطے ميں سلامتي اور امن و استحكام مضبوط ہو گا اور اس سے خطے كے تمام علاقائي ممالك اور قوموں كي ترقي ہو گي.
انہوں نے اپنے پيغامات ميں رہبر انقلاب اور ايراني صدر كے لئے نيك تمناؤں كا اظہار كيا اور دو طرفہ تعلقات ميں توسيع پر زور ديا.
اس موقع پر كويت كے ولي عہد 'شيخ نواف ال احمد ال صباح' نے بھي اپنے پيغامات ميں ايراني صدر اور رہبر انقلاب اسلامی كو مبارك باد پيش كي.
كويت كے وزير اعظم 'شيخ جابر مبارك الصباح' نے بھی اسلامي جمہوريہ ايران كے صدر اور رہبر انقلاب اسلامی كو مذاكرات كي فتح پر اپنے پيغامات ميں مبارك باد پيش كي.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲