اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے عالمی طاقتوں کے ساتھ تاریخی جوہری معاہدہ طے ہونے پر ایرانی جوہری مذاکراتی ٹیم کے ارکان بالخصوص صدر اور وزیر خارجہ کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا.
ان خيالات كا اظہار 'علي لاريجاني' نے آج بدھ كے روز پارليمنٹ كے رسمي اجلاس ميں عوامي نمائندوں سے خطاب كرتے كرتے ہوئے كيا.
اس موقع پر انہوں نے كہا جيسا كہ رہبر معظم انقلاب اسلامي فرماچكے تھے ہمارے مذاكرت كاروں نے انتہائي سنجيدگي سے مذاكرات كے عمل كو منطقي انجام تك پہنچا ديا.
لاريجاني نے ايران اور عالمي طاقتوں كے درميان ہونے والي جوہري مفاہمت پر صدر مملكت حجت الاسلام و المسلمين 'حسن روحاني'، وزير خارجہ 'محمد جواد ظريف' اور جوہري توانائي ادارے كے سربراہ 'علي اكبر صالحي' كي كوششوں كو سراہا.
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران نے عالمي طاقتقيں كے ساتھ گزشتہ دو سالوں سے انتہائي پيچيدہ مذاكرات كئے اور آخرکار انہي كوششوں سے جوہري مسئلے پر تاريخي معاہدہ طے پاگيا.
ايراني اسپيكر نے كہا كہ جوہري معاہدے ميں تمام موضوعات شامل كئے گئے ہيں اور سب سے اہم اور كاميابي يہ ہے كہ مغرب بلآخر ايراني جوہري حق كو تسليم كرتے ہوئے بلاجواز پابنديوں كو اٹھائے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲