اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایران کے جوہری مسئلہ پر حتمی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے، بان کی مون کے مطابق اس سے مشرق وسطی میں امن و استحکام کو یقینی بنائے جانے میں مدد مل سکتی ہے۔ بان کی مون نے کہا کہ اقوام متحدہ اس معاہدے کو عملی شکل دینے کی خاطر تمام فریقوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ بان کی مون نے نشاندہی کی کہ یہ معاہدہ مشرق وسطی میں سلامتی سے متعلق کئی سنگین مسائل کو حل کئے جانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے جس سے عالمی صورت حال پر مثبت اثر پڑے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔
/169