14 جولائی 2015 - 12:28
معاہدے کے مطابق تمام پابندیاں ختم ہو جائیں گی: روس

سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ویانا میں ایران اور گروپ 1+5 کے وزراء خارجہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کی روشنی میں ایران کے خلاف تمام پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسپوٹنیک نیوز کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ویانا میں ایران اور گروپ 1+5 کے وزراء خارجہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کی روشنی میں ایران کے خلاف تمام پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔ ایران اور گروپ 1+5 کے وزراء خارجہ ویانا میں جامع معاہدے تک پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+5  کے درمیان ایٹمی پروگرام پر سمجھوتہ طے پا گیا ہے سمجھوتے میں ایران کی تمام ریڈ لائنوں کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت ایران کو اقوامِ متحدہ کے نگرانوں کی درخواست چیلنج کرنے کا حق حاصل ہوگا اور اس صورت میں فیصلہ ایران اور 6 عالمی طاقتوں کا ثالثی بورڈ کرے گا۔ ایران کے اعلیٰ ترین سفارت کار نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سخت محنت کام آگئی اور ایران کا عالمی طاقتوں سے ایٹمی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲