13 جولائی 2015 - 10:37
بغداد میں گزری خونی رات/ کاظمین میں بم دھماکہ، ۸ شہید+ تصاویر

عراق کے دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ بم حملوں اور دھماکوں میں 35 افراد جاں بحق اور 81 زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الجزيرہ نیوز کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ بم حملوں اور دھماکوں میں 35 افراد جاں بحق اور 81 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے بغداد کے شمال می واقع علاقہ الشعب میں  خود دکش حملے میں 9 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے جبکہ کاظمین کے علاقہ میں 8 افراد شہید اور 23 زخمی ہوگئے ادھر  بنوک علاقہ میں 6 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے ہیں ۔ بغداد کے مغرب میں واقع علاقہ الاسکان میں 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے مختلف حملوں میں مجموعی طور پر 35 افراد شہید اور 81 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی نبا پر ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲