11 جولائی 2015 - 09:48
عراق کے صوبہ الانبار کا علاقہ سنجک داعش سے آزاد

عراق کے صوبہ الانبار کے علاقے سنجک کو آزاد کرالیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی ذرائع کے مطابق الرمادی سے ایک سو ساٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع سنجک علاقہ مقامی فورس، سیکورٹی اہلکاروں اور مسلح قبائل کی مدد سے داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا۔ صوبہ الانبار کے فلوجہ شہر میں بھی عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی مشترکہ کاروائی میں سو سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے دریائے فرات میں داعش سے وابستہ دہشت گردوں کی چھے کشتیوں کو بھی تباہ کر دیا اس کارروائی میں بھی دسیوں داعش دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ یہ عناصر، الرمادی کے الجزیرہ علاقے میں داخل ہونا چاہتے تھے جہاں سیکورٹی اہلکاروں اور علاقائی قبائل نے ان دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ دوسری جانب داعش دہشت گرد گروہ نے موصل میں کئی عام شہریوں کو بلڈوزر سے کچل دیا۔ صوبہ نینوا کے ایک مقامی ذریعے نے بتایا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے جمعے کی رات، موصل کے بارہ شہریوں پر بلڈوزر چلا دیا- اس ذریعے نے بتایا کہ داعش دہشت گرد گروہ نے ان شہریوں پر عراقی حکومت کے لئے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲