10 جولائی 2015 - 13:17
یوم القدس فلسطین کی مقدس امنگوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کا دن+ تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے عالمی یوم القدس کو ایسا دن قرار دیا ہے کہ جس دن دنیا بھر کے مسلمان اور انصاف و آزادی پسند انسان، فلسطین کی مقدس امنگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے عالمی یوم القدس کو ایسا دن قرار دیا ہے کہ جس دن دنیا بھر کے مسلمان اور انصاف و آزادی پسند انسان، فلسطین کی مقدس امنگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
دارالحکومت تہران میں عالمی یوم القدس کی وسیع پیمانے پر نکالی جانے والی ریلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات بھر شب قدر کے اعمال بجا لانے کے باوجود ایران کے روزہ دار مسلمانوں نے عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں بھرپور طریقے سے شرکت کی اور اس بات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مسلم امہ، فلسطین اور بیت المقدس کی وفادار ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات پر زور دیا کہ اتحاد و یکجہتی، مزاحمت اور استقامت اور جہاد و ایثار کے جذبے کے ساتھ مسلمان، اپنے اعلی مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس مسئلے پر روشنی ڈالی کہ آج بہت سے ممالک اختلاف اور تفرقے کا شکار ہیں اور دہشت گردوں نے بھی عوام کے لئے زندگی دشوار بنادی ہے جو یقینا صیہونی حکومت اور عالمی سامراج کی شرمناک سازشوں کا نتیجہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲