اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے اصفہان میں فضائیہ کے اڈے کے دورے کے موقع پر کہا کہ علاقے میں اختلافات پیدا کرنے اور داعش کو وجود میں لانے کا مقصد صیہونیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے- بریگیڈیر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے کہا کہ داعش کو وجود میں لانے، امریکی حکومت کی جانب سے اس کی حمایت نیز اس گروہ کو اسلحہ فراہم کئے جانے، یمن میں جنگ شروع کرانے اور سیاسی و مذہبی اختلافات پیدا کرنے کا مقصد، مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنا اور صیہونیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے- بریگیڈیر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے کہا کہ سعودی عرب، خلیج فارس کے ممالک میں سب سے زیادہ اسلحے کی خریداری اور داعش دہشت گرد گروہ کی حمایت کر کے علاقے میں بدامنی کا اصلی عامل بنا ہوا ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران، علاقے کے ممالک میں اتحاد اور استحکام قائم کرنا چاہتا ہے- ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کے مشیر نے کہا کہ حکام اور مسلح افواج، درپیش خطرات کو سمجھتے ہوئے جدید ترین ہتھیاروں اور مکمل تیاری کے ساتھ ایران کی سرحدوں اور ارضی سالمیت کا تحفظ کر رہی ہیں-
.......
/169