اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹوں کے مطابق افغان اعلی امن کونسل کا ایک وفد طالبان سے مذاکرات کے لئے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا۔ اس خبر کی تصدیق افغانستان کے ایوان صدارت نے بھی کی ہے۔ افغانستان کے ایوان صدارت کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ افغان امن کونسل کے چار ارکان جبکہ طالبان کے تین نمائندے اسلام آباد مذاکرات میں شامل ہوں گے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے وفد میں نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی اور اعلی امن کونسل کے سینیئر رکن حاجی دین محمد شامل ہیں۔ ادھر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس گروہ کے ارکان اور افغان حکومت کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کی تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے طالبان کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران افغانستان کی اعلی امن کونسل کے ارکان اور دیگر سیاسی عہدے داروں نے قطر میں واقع طالبان کے سیاسی دفتر کے نمائندوں سے غیر سرکاری طور پر کئی بار ملاقات کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲