7 جولائی 2015 - 04:01
عرب حکام اب اپنےہی عوام سے ڈرے ہوئے

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے افواہیں پھیلانے والوں کو خبردار کردیا ہے اور شہریوں کو اس مذموم فعل سے باز رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، جبکہ وزارت داخلہ نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ افواہیں اور بے بنیاد خبریں پھیلانے والے غیر ملکی شہریوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا : اخبار ’’امارات الیوم‘‘ کا کہنا ہے کہ پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ پبلک سیفٹی اور ریاست کے امن اور سلامتی کے خلاف اقدامات کی اجازت نہیں اور ہدایت کی گئی ہے کہ انٹرنیٹ پر پائی جانے والی افواہوں اور بے بنیاد باتوں کو پھیلانے سے گریز کیا جائے، کیونکہ اس قسم کے اقدامات کو دہشت گردی کے جرائم جیسا ہی سمجھا جائے گا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ کویت کی سلامتی سرخ لکیر ہے اور اس لیکر کو عبور کرنے والوں کے خلاف حکومت اور اس کی ایجنسیاں ایکشن لیں گی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بے بنیاد تصاویر، ویڈیوز اور دیگر مشکوک مواد کو پھیلانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پولیس نے اپنی ویب سائٹ پر شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ غیر مصدمہ اطلاعات اور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169