6 جولائی 2015 - 14:25
الجزیرہ ٹی وی اینکر سے جاسوسی کے الزام میں بازپرس

باخبر ذرائع کے مطابق الجزیرہ ٹی وی چینل کے اینکر سے اس چینل کی جاسوسی کے الزام کے سبب باز پرس کی جا رہی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پینوراما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ایک ایسے وقت میں کہ جب ذرائع سعودی عرب اور قطر کے تعلقات کشیدہ ہونے اور سعودی سفیر کے دوحہ سے نکلنے کی خبر دے رہے ہیں، سعودی عرب کے مشہور سنگر جمال بن، نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ قطر نے اتوار سے الجزیرہ چینل کے سعودی اینکر سے باز پرس شروع کر دی ہے- جمال بن، کے بقول اس سعودی اینکر پر، جاسوسی کرنے اور الجزیرہ چینل کے سرور روم میں، دس سال قبل موجود اطلاعات کی کاپی کرنے کا الزام ہے- بعض ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے تعلقات اس حد تک کشیدہ ہو گئے ہیں کہ ریاض نے اپنے سفیر کو دوحہ سے واپس بلا لیا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲