5 جولائی 2015 - 19:02
 ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان معاہدہ یقینی:کلسی ڈاوین پورٹ

واشنگٹن میں ہتھیاروں پر کنٹرول کی یونین کے عدم پھیلاؤ شعبے کے سربراہ کلسی ڈاوین پورٹ نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان معاہدہ ہونا یقینی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق کلسی ڈاوین پورٹ نے مزید کہا کہ ایٹمی مذاکرات میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی موجودگی سیاسی طور پر پیشرفت کا باعث بنی ہے تاکہ شکوک و شبہات برطرف اور باقی ماندہ مسائل کے لئے راہ حل پیدا ہو سکے- انھوں نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو کے دورہ تہران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے، حتمی معاہدے کی تصدیق اور نگرانی کے سلسلے میں نہایت حساس کردار کا حامل ہے اور اہم نکتہ یہ ہے کہ ایران اور بین الاقوامی برادری کو یہ محسوس ہونا چاہئے کہ وہ اس ادارے پر اعتماد کر سکتے ہیں- واشنگٹن میں ہتھیاروں پر کنٹرول کی یونین کے عدم پھیلاؤ شعبے کے سربراہ کلسی ڈاوین پورٹ نے کہا کہ یقینا لوزان بیان میں کچھ ابہامات پائے جاتے ہیں مثلا تحقیق اور پیشرفت کے بارے میں یہ ابہام موجود ہے کہ ایران کو پابندیاں ختم ہونے کے بعد کس وقت سے جدید ترین سینٹری فیوج استعمال کرنے کی اجازت ہو گی - انھوں نے کہا کہ یقین ہے کہ کوئی معاہدہ طے پا جائے گا لیکن فریقین کو ایٹمی مذاکرات پر ہونے والی اتنی وسیع سرمایہ کاری کے بعد اسے ختم نہیں ہونے دینا چاہئے- ڈاوین پورٹ نے مزید کہا کہ اس معاہدے کا ڈھانچہ کچھ ایسا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک، دونوں ہی اس معاہدے پر عمل درآمد کے سلسلے میں مثبت محرکات کے حامل ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲