اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی ایٹمی مذکراتی ٹیم کے سابق رکن سید حسین موسویان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے بارے میں کہا کہ نہ ہی ایران اور نہ ہی امریکہ کوئی بھی مذاکرات کا بائیکاٹ نہیں کرے گا کیونکہ این پی ٹی معاہدے کے دائرے میں کوئی اختلاف باقی نہیں رہ گیا ہے- ایران کے سابق سفارتکار سید حسین موسویان نے ایٹمی سمجھوتے کی مخالفت میں واشنگٹن اور تہران پر پائے جانے والے اندرونی دباؤ کے بارے میں کہا کہ اچھے سمجھوتے کے حصول کی صورت میں،ایران اور امریکہ کے سربراہان مملکت، ایک قابل دفاع آبرومندانہ سمجھوتے کا سامنا کریں گے- انھوں نے کہا کہ سمجھوتہ طے پا جانے کی صورت میں صدر مملکت اور وزیر خارجہ اپنی قوم سے کہہ سکیں گے کہ گذشتہ بارہ سال کے مذاکرات میں اور انقلاب کے بعد کے پینتیس برسوں میں پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے بہرہ مند ہونے کے لئے ایران کے قانونی حقوق کے حصول کی کوششیں بارآور ثابت ہوئی ہیں اور آج بڑی طاقتوں نے ایران کے حقوق کو تسلیم کر لیا ہے اور تمام ایٹمی پابندیوں کا بھی خاتمہ ہو جائے گا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲