اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمد سرافراز نے ایران کے انگریزی زبان کے ٹی وی چینل پریس ٹی وی کے آٹھویں یوم تاسیس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں یمن میں سعودی عرب کی شکست اور ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب یمن پر وسیع پیمانے پر حملے کرنے کے باوجود اس ملک میں اپنے سیاسی و فوجی مقاصد حاصل نہیں کر سکا ہے اور اس وقت یمن کے بیشتر علاقوں پر انصار اللہ تحریک کا کنٹرول ہے- انھوں نے علاقے کے حساس حالات اور ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات کی وضاحت کی اور ترکی میں سیاسی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں سیاسی تبدیلیوں کے پیش نظر یہ امکان موجود ہے کہ ترکی کی حکومت ملک میں موجود طاقت کے خلا سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شام میں خطرناک اقدام انجام دے-
.......
/169