اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کی اہم حزب اختلاف جماعت ریپبلیکن پیپلز پارٹی کے ایک سینئر لیڈر ’’ کمال کلی ڈاروگلو‘‘نے حکومت انقرہ کو شام میں کسی بھی طرح کی فوجی مداخلت کی باپت خبردارکرتے ہوئے کہا ہےکہ اسطرح کے اقدامات ترکی کیلئے بھیانک ثابت ہونگے ۔
انہوں نے حکومتی عہدےداروں کو خبردار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ وہ ترکی کی عوام کو اس آگ میں جھونکنے سے پرہیز کریں کیونکہ انقرہ کے اس خطرناک نادانی کی قیمت سیاستدانوں کو نہیں بلکہ ترکی کی عوام کو چکانی پڑ ے گی ۔
ترکی کے حزب اختلاف کا بیان ایسے وقت پر آیا ہے جب ترک ذرائع ابلاغ نے گذشتہ دو دنوں سے ایسے رپورٹیں دی ہیں کہ اردگان حکومت نے شام میں فوجی منصوبہ تیار کیاہے ۔
کمال نےکہا ہےکہ میں ہمیشہ دمشق مخالف پالسیوں پر حکومت انقرہ کی تنقید کرتا آرہا ہوں اور رجب طیب اردگان کے ان دعووٗں کو کہ ترکی مشرق وسطیٰ میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ابھر سکتا ہے کو مسترد کرتا ہوں ۔
سابق فوجی سربراہ کے اس بیان کہ جس میں انہوں نے انقرہ حکومت کو شامی بحران کو حل کرنے کیلئے اسد حکومت کی حما یت کرنے کا مشورہ دیاتھا
کی جانب اشارہ کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ رجب طیب اردگان کو اس مشورے پر عمل کرنا ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲