اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے شام کے حکام اور عوام کی حمایت کرتا رہے گا۔ یہ بیان صدر روس ولادی میر پوتین نے شامی وزیر خارجہ ولید معلم کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے۔
روسی صدر پوتین کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ شام میں حالات کس قدر کشیدہ ہیں، شام کو بین الاقوامی دہشت گردوں کی جارحیت کا سامنا ہے۔ ان حالات میں فوجی کامیابیوں کے علاوہ ناکامیاں بھی ناگزیر ہوتے ہیں تاہم روس کو یقین ہے کہ زور یا بدیر جیت شام کے عوام کی ہی ہوگی۔ ہماری پالیسی کا مقصد شامی حکام اور عوام کی حمایت کرنا ہے، یہ پالیسی تبدیل نہیں ہوگی، صدر روس نے کہا۔
.......
/169