اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والا ایٹمی سمجھوتہ خطے کے ممالک کے خلاف نہیں ہو گا-
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اتوار کے دن ویانا میں ہونے والے ایٹمی مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طے پانے والا ممکنہ ایٹمی سمجھوتہ خطے کے ممالک کے خلاف نہیں ہوگا اور اسلامی جمہوریہ ایران خطے کے مسائل کو سیاسی طریقے سے اور مذاکرات کے ذریعے حل کرے گا- اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک کے ساتھ تہران کے تعلقات کی بنیاد اعتماد اور اچھی ہمسایگی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے علاقائی تعاون کو خطے کے تمام ممالک کے مفاد میں قرار دیا- حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ صیہونی حکومت خطے میں بدامنی اور اختلافات کا اصل سبب ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲