29 جون 2015 - 10:45
فلوجہ میں ساٹھ سے زیادہ دھشتگرد ہلاک

عراق کے شہر فلوجہ میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کے حملے میں ساٹھ سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ حملہ اتوار کے روز کیا گیا جس میں فلوجہ شہر میں دہشت گرد گروہ داعش کے چودہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا- عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے بھی اتوار کے روز کہا کہ عراقی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے صوبہ کرکوک کے جنوب مغرب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے جن میں بتیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے- ایک اور رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے اتوار کے روز شمالی عراق کی تیل کمپنی کے ایک اعلی عہدیدار سعد الکربلائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا- دوسری جانب عراقی وزارت دفاع کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ کرکوک میں کالعدم بعث پارٹی کے ایک اعلی عہدیدار عبدالباقی عبدالکریم السعدون کو گرفتار کر لیا گیاہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲