29 جون 2015 - 03:11
امریکی میزائل شکن دفاعی نظام کو روس اور چین کے خلاف استعمال کئے جانے کا منصوبہ ہے: روس

روس پر ہمیشہ واضح تھا کہ امریکی میزائل شکن دفاعی نظام کو روس اور چین کے خلاف استعمال کئے جانے کا منصوبہ ہے، اب اس بات کے ثبوت سامنے آ رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس پر ہمیشہ واضح تھا کہ امریکی میزائل شکن دفاعی نظام کو روس اور چین کے خلاف استعمال کئے جانے کا منصوبہ ہے، اب اس بات کے ثبوت سامنے آ رہے ہیں۔

یہ بات روس کی سیکیورٹی کونسل کے سربراہ نیکولائی پاتروشیو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ ان کے مطابق نیٹو کی سرگرمیاں روس کے لیے خطرات کا موجب ہیں اس لیے روس ان کو لاپروائی سے نہیں دیکھ سکتا، جوابی اقدامات کرنے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ موصوف نے مزید کہا کہ نیٹو میں توسیع کا عمل جاری ہے، یوں نیٹو روس کی سرحدوں کے عین قریب پہنچ چکی ہے کیونکہ چند سابق سوویت ممالک نیٹو میں شامل ہیں۔

.......

/169