27 جون 2015 - 18:32
ایرانی سفیر نے کویت میں ایرانی زخمیوں کی عیادت کی

کویت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے مسجد امام صادق(ع) میں ہونے والی خودکش کاروائی میں زخمی ہونے والے ایرانیوں کی عیادت کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق کویت میں ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے جمعے کے روز، مسجد امام صادق(ع) کے دہشت گردانہ واقعے میں زخمی ہونے والے ایرانیوں کی عیادت کی اور ان کے لئے جلد از جلد صحت یابی کی دعا کی- علی رضا عنایتی نے کویت کے خود کش حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور کہا کہ ان شہدا کے جنازوں کو قانونی مراحل کی انجام دہی کے بعد ایران منتقل کر دیا جائے گا- کویت کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ جمعے کے روز مسجد امام جعفر صادق (ع) میں ہونے والی خودکش کاروائی میں دسیوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں جن میں تین ایرانی بھی شامل ہیں جبکہ پانچ ایرانی زخمی بھی ہوئے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲