اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے سیکورٹی ذرائع نے صوبہ الانبار میں داعش گروہ کے دس اہم دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے-
عراق کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ عراقی فضائیہ نے صوبہ الانبار میں داعش گروہ کے خفیہ ٹھکانے پر حملہ کیا جس میں اس گروہ کےکم سے کم دس اہم دہشت گرد ہلاک ہوگئے- موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز کو شام کی سرحد کے قریب عکاشات شہر کے وسط میں واقع ایک گھر میں داعش کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی- اطلاع ملنے کے بعد عراقی فضائیہ نے اس مکان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں داعش گروہ کے کم سے کم دس اہم دہشت گرد ہلاک ہوگئے-