اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کے ایک صیہونی باشندے نے مقبوضہ بیت المقدس کے باب العامود علاقے میں جان بوجھ کر ایک فلسطینی خاتون کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوگئی۔ یہ صیہونی شخص محل وقوع سے فرار کر رہا تھا جب فلسطینی نوجوانوں نے اسے گرفتار کرلیا۔
صیہونی پولیس نے کہا ہے کہ اس شخص کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ گذشتہ برسوں سے صیہونی کالونیوں کے رہنے والوں کی جانب سے فلسطینی بچوں اور خواتین کو گاڑی سے کچلنے کے واقعات میں شدت آگئی ہے، جس نے فلسطینی عوام کو اپنے حقوق کا از خود دفاع کرنے اور مزاحمت کا طریقہ کار اپنانے پر مجبور کردیا ہے.
.......
/169