26 جون 2015 - 20:51
بحران یمن سے متعلق جنیوا مذاکرات ناکام بنانے کے لئے سعودی عرب کی رشوت کا انکشاف

سعودی عرب نے جنیوا میں ہونے والے یمن امن مذاکرات کو ناکام بنانے کے لئے ساٹھ ملین سعودی ریال کی رشوت دی تھی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن امن مذاکرات کو ناکام بنانے کے لئے ساٹھ ملین سعودی ریال بطور رشوت تقسیم کئے- شام کی الحدث ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جنیوا میں منصور ہادی کی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منصور ہادی کو یمن کی جماعتوں اور گروہوں کے رہنماؤں میں تقسیم کرنے کے لئے چالیس ملین سعودی ریال دیئے تھے- اس رقم کی تقسیم کا مقصد ان رہنماؤں کو جنیوا مذاکرات میں شرکت سے روکنا تھا- یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کی مذاکراتی ٹیم کے اس رکن نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب نے بیس ملین سعودی ریال یمنی حکومت کے مخالف ایک لیڈر محمد سالم البیض کو دیئے تھے اور ان سے کہا تھاکہ وہ ریاض میں آل سعود حکام سے ملاقات کریں- واضح رہے کہ یمن کے بحران کے بارے میں مذاکرات کا پہلا دور پندرہ جون کو سوئزر لینڈ کے شہر جنیوا میں شروع ہوا تھا جو چار دن کے مذاکرات کے بعد کسی نتیجے کے بغیر اختتام پذیر ہو گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲