اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع ایٹمی سمجھوتے کے مسودے کی تدوین کا تقریبا نوے فیصد کام پورا ہو چکا ہے- سرگئی ریابکوف نے ایٹمی مذاکرات کے آخری دور میں شرکت کے مقصد سے جمعرات کے دن ماسکو سے ویانا روانہ ہونے سے قبل ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ ایٹمی مذاکرات کی جاسوسی کا امکان پایا جاتا ہے - البتہ انہوں نے اس سلسلے میں کسی ملک کا نام نہیں لیا- انھوں نے کہا کہ خفیہ ایجنسیاں ایٹمی مذاکرات میں بہت دلچسپی رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایٹمی مذاکرات کی جاسوسی سے متعلق خبریں منظر عام پر بھی آئی تھیں- واضح رہے کہ عالمی ذرائع ابلاغ اور روس کے بعض ذرائع ابلاغ نے کچھ عرصہ قبل اسرائیل کی جانب سے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات کی جاسوسی کی خبر دی تھی-
۔۔۔۔۔۔۔
/169