26 جون 2015 - 01:00
حزب اللہ کے مجاہدین کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری

شام اور لبنان کی مشترکہ سرحد کے قریب دہشت گردوں کے خلاف شام کی فوج اور حزب اللہ کا آپریشن جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے فوجیوں نے حزب اللہ کے مجاہدین کی مدد سے دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے ساتھ جھڑپ کے بعد القلمون میں واقع درّۂ المغارہ کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے- لبنان کے ذرائع ابلاغ نے حمص کے مضافات میں واقع جزل آئل فیلڈ کے اطراف کے علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیئے جانے کی بھی خبر دی ہے- ان ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ قنیطرہ کے مضافات میں دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے عناصر کو شدید جانی نقصان پہنچا ہے-
حزب اللہ کے مجاہدین نے گزشتہ مہینے لبنان کے شمالی علاقے عرسال اور شام اور لبنان کی مشترکہ سرحد کے قریب وا‏قع القلمون کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے- قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے بیشتر علاقوں سے دہشت گرد گروہ جبہۃالنصرہ کے عناصر کا صفایا کردیا ہے-

.......

/169