25 جون 2015 - 22:44
سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں متعدد یمنی عام شہری شہید

سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں یمن کے متعدد عام شہری شہید و زخمی ہو گئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کے دن متعدد مرتبہ یمن کے دماج علاقے پر بمباری کی- سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے بنی معاذ میں رہائشی مکانات اور صوبۂ صعدہ میں العند بازار کو بھی اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا- ان حملوں میں نو یمنی شہری شہید اور پانچ زخمی ہو گئے- سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبۂ حجہ میں واقع حرض شہر کے ہسپتال پر بھی بمباری کی- ان لڑاکا طیاروں نے المجبر علاقے پر بھی حملے کئے- ان حملوں میں متعدد عام شہری شہید ہو گئے جبکہ متعدد رہائشی مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا- یمن کے فوجیوں نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے صوبوں جیزان اور عسیر میں واقع فوجی مراکز پر حملے کئے- یمنی فوجیوں نے جیزان فوجی مرکز میں سعودی عرب کے ایک ٹینک اور ایک بکتر بندگاڑی کو تباہ کر دیا- یمن کے فوجیوں نے ظہران کے بعض علاقوں پر بھی راکٹ برسائے اور توپخانے سے گولہ باری کی- ان حملوں میں متحدہ عرب امارات کا ایک اور سعودی عرب کے تین فوجی ہلاک ہو گئے- واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے فوجی، یمن کے عام شہریوں کے مقابلے میں سعودی جارح فوج کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲