اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رشیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کے روز ماسکو میں افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش کی طرح طالبان کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں، افغانستان میں عدم استحکام اور بد امنی میں اضافے کا سبب بنی ہیں- افغانستان کے سابق صدر حامدکرزئی نے بھی اس ملاقات میں اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ داعش کا افغانستان کے زمینی حقائق سے کوئی ربط نہیں ہے کہا کہ داعش گروہ غیر ملکی حمایت سے وجود میں آیا ہے۔ کرزئی نے کہا کہ داعش گروہ علاقے میں اپنے اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لئے افغانستان میں قدم جما رہا ہے اور ماسکو اور کابل کو مل کر داعش کے خطرات کا مقابلہ کرنا ہوگا- روس نے اس سے پہلے بھی افغانستان میں صورتحال ابتر ہونے کی بابت تشویش ظاہر کی تھی-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲