اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے ایک جنگ مخالف سرگرم کارکن ’’جولاس بیکر ‘‘نے پریس ٹی وی کے ساتھ ایک انٹریو میں کہا ہےکہ دنیا کے سامنے امریکہ کی بدمعاشی پوری طرح عیاں ہوچکی ہے اور دنیا بھر کے ممالک کے سامنے امریکہ کا قاتلانہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے ۔
انہوں نے کہاہےکہ دنیا میں اقتصادی طاقت کے بل بوتے پر صرف چین ہی وہ ملک ہے جو امریکہ کی سامراجیت کو چلینج کرسکتا ہے ۔
ان کا یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ اور چین کے درمیان جنوبی بحیرہ چین میں اپنی فوجی طاقت بڑھانے اور امریکی حکومت کے سرور پر چینی حملے کے شک و شبہات کی بنا پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ۔
انہوں نے کہاہےکہ چین دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو تاریخ میں کبھی بھی جارحیت کا مرتکب نہیں ہوا ہے کیونکہ اپنی سرحدوں سے باہر چین نے کبھی فوجی دستے نہیں بھیجے ہیں لیکن دوسری طرف امریکہ کی طرف سے پوری دنیا میں اپنے فوجی اڈے قائم کرنا اس بات کی غماز ہے کہ امریکہ جیسی بدمعاش ،جارح اور قاتل حکومت دنیا میں اور کوئی نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاہےکہ چین کےخلاف حالیہ ہیکنگ الزامات اوبامہ انتظامیہ کا انٹرنیٹ اور فون مواصلات جیسے امریکی نگرانی کے پروگراموں سے توجہ ہٹانے کا ایک حربہ اور سازش ہے ۔
موصوف جنگ مخالف کارکن نے مزید کہا ہےکہ ہر کوئی اس بات سے باخبر ہےکہ روئے زمین پر الیکٹرانک طریقے سے افراد اور قوموں کی جاسوسی میں امریکہ سب سے آگے ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲