اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے مشرقی صوبے دیالہ میں ایک بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت آٹھ شہری جاں بحق جبکہ اٹھارہ دیگر زخمی ہوگئے۔
عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ گذشتہ رات ہونے والا یہ دھماکہ بعقوبہ شہر کے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر الندا قبیلے کے سردار کے گھر کے قریب ہوا۔ بم ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں اطراف کے چند مکانات اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس سے پہلے منگل کی صبح مسلح افراد نے الندا قبیلے کے ایک بزرگ، شیخ ترکی مطلک النداوی کو بعقوبہ میں اغوا کرلیاتھا جن کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ عراق کے سیکورٹی ادارے مذکورہ قبائلی سردار کو بازیاب کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲