اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق ایک دہشت گرد نے پیر کے روز صوبہ الانبار کے النجیب علاقے میں ایک کار بم دھماکہ کیا جس میں دو عراقی فوجی جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے- جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے- اس حملے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے- اس سے قبل اسی صوبے کے حدیثہ نامی علاقے میں بھی ایک بم دھماکہ ہوا جس میں آٹھ عراقی فوجی جاں بحق اور نو زخمی ہوئے- ادھر عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے شعبہ اطلاعات کے انچارج سعید مموزینی نے موصل میں کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے موصل میں عیسائیوں کے سولہ گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا- انہوں نے کہا کہ دہشت گرد صوبہ نینوا میں مختلف اقوام اور فرقوں سے متعلق ایک ہزار آٹھ سو چھہتر گھروں کو تباہ کر چکے ہیں- واضح رہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے گزشتہ سال دس جون کو موصل شہر پر قبضہ کرلیا تھا جس کے نتیجے میں اس علاقے سے اب تک ایک لاکھ بیس ہزار عیسائی نقل مکانی کر چکے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲