اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے جان کوبش نے کہا ہے کہ عراقی عوام کی مشکلات میں نہ صرف یہ کوئی کمی نہیں آئی ہے، بلکہ داعش دہشت گرد گروہ کے وحشیانہ اقدامات کی وجہ سے ان مشکلات میں روز بروز اضافہ بھی ہو رہا ہے۔
جان کوبش نے کہا کہ جب تک داعش گروہ اپنے دہشت گردانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، اس وقت تک عراق کی صورت حال تبدیل نہیں ہو سکتی۔ عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ عراقی عوام کی مشکلات کم کرنے میں بھرپور تعاون کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169