اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سُنی تحریک کے ڈویژنل صدر مفتی لیاقت علی رضوی نے کہا ہے کہ حضرت سیدہ فاطمۃ الزہرا(س) کی کتاب حیات دختران اسلام کیلئے نصاب نجات ہے۔ خاتون جنتؓ نے خواتین اسلام کی دارین میں فلاح و بہبود کا عملی نمونہ پیش کیا۔ آپکی عقیدت و احترام سے انسان کو اللہ تعالیٰ اور سرور کائنات ﷺ کا قرب نصیب ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برما ٹاؤن میں سالانہ خاتون جنتؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیﷺ کی شہزادی ہونے، حضرت علی المرتضیٰ (ع) کی زوجہ ہونے، امام حسن اور امام حسین (ع) کی ماں ہونے کے لحاظ سے ان کا مقام و مرتبہ پوری کائنات میں منفرد ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169