21 جون 2015 - 11:14
انصار اللہ سے وابستہ عوامی رضاکاروں کی سعودی فوج کے مقابلے میں پیشقدمی

یمن کے ایک فوجی ذریعے نے صوبہ لحج میں فوج اور تحریک انصاراللہ سے وابستہ عوامی رضاکارفورس کی پیشقدمی کی خبر دی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ لحج کے وادی الشرقی اور بلہ نامی علاقے کے وسیع حصے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے- اس فوجی زریعے نے کہا ہے کہ عوامی دستوں نے صوبہ لحج میں اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے سعودی حکومت سے وابستہ دہشت گردوں کو بھاری شکست دی ہے اور ان کے متعدد ٹھکانوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے- صنعا سے یمنی پریس کی رپورٹ کے مطابق فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ملک کے مختلف صوبوں میں گذشتہ دنوں دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے- یمن کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد گروہوں کے زیر قبضہ علاقوں میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کی پیشقدمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲