21 جون 2015 - 11:01
صیہونی فوجیوں نے دو فلسطینیوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا

غاصب صیہونی فوجیوں نے دو فلسطینیوں کو گولی مارکر زخمی کردیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق غرب اردن کے البیرہ شہر پر ہفتے کے روز ہونے والے صیہونی فوجیوں کے حملے کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی- اس جھڑپ کے دوران صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو زخمی کردیا- صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر میں بھی ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مارکر زخمی کردیا- ادھر غاصب صیہونی فوجیوں نے ہفتے کے روز غرب اردن کے شہر الخلیل میں ایک فلسطینی بچے اور ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار بھی کرلیا تھا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲