اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' آئندہ پیر کے روز یورپی یونین خارجہ پالیسی کی سربراہ سمیت اپنے برطانوی، فرانسیسی اور جرمن ہم منصبوں سے جوہری مذاکرات کے بارے میں ملاقات کریں گے.
ظريف اور ان كے امريكي ہم منصب جان كري كے درميان بھي لكسمبرف كے مقام پر ملاقات متوقع ہے تاہم اس رپورٹ كي تصديق نہيں ہوئي.
اسي دن ايراني وزير خارجہ تہران واپس جائيں گے جہاں وہ ويانا ميں اپنے نائبان 'سيد عباس عراقچي اور مجيد تخت روانچي' كي موجودگي ميں جاري جوہري مذاكرات كا جائزہ ليں گے.
ويانا ميں جاري ايران اور گروپ 1+5 كے درميان مذاكرات كے آخري دور كي تاريخ كا تا حال اعلان نہيں كيا گيا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲