اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزرات صحت کے ترجمان تمیم الشامی نے المیادین ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کے دوران ترسٹھ طبی مراکز اور ہسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا ہے- یہ طبی مراکز اور ہسپتال، حفظان صحت کے ان ایک سو پندرہ چھوٹے مراکز کے علاوہ ہیں جو سعودی حملوں میں تباہ ہو چکے ہیں- واضح رہے کہ اقوام متحدہ اور دوسری عالمی تنظیمیں سامراج کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں جس کے نتیجے میں آل سعود کے ہاتھوں یمن میں بے گناہوں کا قتل عام ہو رہا ہے، انسانی صورت حال بہت زیادہ ابتر ہو چکی ہے اور اس ملک میں متعدی بیماریاں پھیل رہی ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔
/169