21 جون 2015 - 02:01
پے در پے شکست کے بعد اب آل سعود قیدیوں کو جنگ کے لئے شام بھیج رہا ہے

وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ آل سعود حکومت قیدیوں کو جنگ کے لئے شام بھیجتی رہی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر وکی لیکس کی جانب سے جاری ہونے والی سعودی وزارت خارجہ کی خفیہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ آل سعود حکومت قیدیوں کو جنگ کے لئے شام بھیجتی رہی ہے- وکی لیکس کی دستاویزات کے مطابق سعودی عرب پہلا ایسا ملک ہے کہ جس نے اپنے یہاں جیلوں میں بند عرب اور غیر ملکی جنگوؤں کو دہشت گردانہ اقدامات کے لئے شام روانہ کیا- العالم ٹی وی کے مطابق یہ دستاویزات علاقے کے دیگر ممالک کے امور میں سعودی عرب کی کھلم کھلا مداخلت کا واضح ثبوت ہیں- اطلاعات کے مطابق ان دستاویزات میں سعودی وزارت خارجہ کا میجر جنرل سعود الثنیان کے نام ایک انتہائی خفیہ مراسلہ بھی شامل ہے- اس مراسلے میں نام نہاد جہاد کی غرض سے شام بھیجنے کے لئے قتل و عصمت دری کے سیکڑوں غیر ملکی ملزموں کو معاف کئے جانے اور ان کے اہل خانہ کے لئے ماہانہ معاوضے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169