20 جون 2015 - 22:48
افغان فوج کی کاروائیوں میں سو سے زائد دہشت گرد ہلاک اورزخمی

افغان فوج کی متعدد کارروائیوں میں درجنوں طالبان دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ فوج نے کنڑ، ارزگان اور ہلمند صوبوں میں طالبان دہشتگرد گروہ کے چوبیس عناصرکو ہلاک جبکہ پانچ دیگر کو زخمی کردیا ہے۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران، افغان فوج نے ملک کے دیگر علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے۔
کاپیسا، پکتیا،بدخشان، سرپل، فاریاب اور ہرات صوبوں میں بھی افغان فوج کے حملوں میں طالبان کے ستر دہشت گرد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔
ان کاروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحے اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جبکہ سڑک کے کنارے نصب متعدد بموں کو بھی ناکارہ بنادیا گیا۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق ان کاروائیوں میں افغان فوج کے دس اہل کار بھی ہلاک ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169