اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی والیبال کی قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی ٹیم کو سنگین شکست سے دوچار کردیا۔ والیبال ورلڈ لیگ کے مقابلوں میں جمعے کی رات ایران کی ٹیم نے امریکا کی قومی ٹیم کو مسلسل تین سیٹ میں شکست دے دی۔ پہلے سیٹ میں ایرانی کھلاڑیوں نے پچیس انیس کا اسکور حاصل کیا جبکہ دوسرے سیٹ میں انتیس ستائس اور تیسرے سیٹ میں پچیس بیس سے امریکا کی والیبال کی ٹیم کو سنگیں شکست سے دوچار کردیا۔ والیبال ورلڈ لیگ کے سلسلے میں ہونے والا ایران اور امریکا کا دوسرا میچ اتوار کے دن تہران میں منعقد ہوگا۔ یاد رہے امریکا کی والیبال ٹیم کا شمار، دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲۴