19 جون 2015 - 22:29
خطیب نماز جمعہ کربلا: عوامی رضاکاروں کی بھرپورحمایت کی جائے

عراق کے نامور مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے نے عراقی حکام کی جانب سے عوامی رضاکاروں کی حمایت کی ضرورت پر تاکید کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام احمد الصافی نے دہشت گردوں کے مقابلے کے لئے عراقی حکام کی طرف سے عوامی رضاکاروں کی بھرپور حمایت کی ضرورت پر تاکید کی-
حجت الاسلام احمد الصافی نے کربلا میں نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ عراقی نوجوانوں کی، اپنے وطن کے دفاع کے لئے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ اپنے مقدسات اور قوم کی حمایت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے تیار ہیں- انہوں نے کہا کہ عراقی رضاکاروں اور جانبازوں پر اور زیادہ توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے-
ان کا کہنا تھا کہ ان رضاکاروں کو ان لوگوں کے برابر نہیں سمجھا جا سکتا کہ جن کے نزدیک صرف ذاتی مفادات اہم ہوتے ہیں- احمد الصافی نے ایک بار پھر حکومت عراق سے اپیل کی کہ وہ، ملکی مسائل کے حل کے لئے عراقی عوام کے تجربات سے استفادہ کرے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169